راولپنڈی۔30جنوری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسیز’’فتنہ الخوارج‘‘ اور ’’فتنہ ہندوستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے 41 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع ہرنائی کے مضافات میں 'فتنہ الخوارج' کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ …
سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں آپریشنز ،بھارتی پراکسیز’’فتنہ الخوارج‘‘ اور ’’فتنہ ہندوستان‘‘سے تعلق رکھنے والے 41 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔30جنوری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسیز’’فتنہ الخوارج‘‘ اور ’’فتنہ ہندوستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے 41 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع ہرنائی کے مضافات میں ‘فتنہ الخوارج’ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے زیرِ سرپرستی کام کرنے والے 30خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خارجیوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جسے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع پنجگور میں کیا گیاجہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نیست و نابود کرتے ہوئے ’’فتنہ ہندوستان‘‘ کے 11 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ، ان دہشت گردوں سے وہ رقم بھی برآمد ہوئی جو 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں ایک بینک ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی تھی۔
یہ دہشت گرد ماضی میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے ’’سینیٹائزیشن آپریشنز‘‘ جاری ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کی فیڈرل ایپکس کمیٹی کے منظور شدہ وژن کی’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری یہ بے لچک مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی امداد یافتہ دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔








