انڈر19مینز کرکٹ ورلڈ کپ،ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی پاکستان سکواڈ میں عبدالقادر کو شامل کرنے کی منظوری

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان اسکواڈ میں محمد شیان کی جگہ عبدالقادر کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔محمد شیان کو ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران ناک کی ہڈی میں فریکچر ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا، جس کے بعد عبدالقادر کو ان کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا۔ کسی …

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان اسکواڈ میں محمد شیان کی جگہ عبدالقادر کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔محمد شیان کو ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران ناک کی ہڈی میں فریکچر ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا، جس کے بعد عبدالقادر کو ان کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا۔

کسی بھی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری لازمی ہوتی ہے، جس کے بعد ہی متبادل کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ میں شامل کیا جاتا ہے۔آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان (چیئرمین اور آئی سی سی جنرل منیجر کرکٹ)، سارہ ایڈگر (آئی سی سی سینئر منیجر ایونٹس)، ہیملٹن مساکادزا (زمبابوے کرکٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر) اور تاش فیرنٹ (آزاد نامزد رکن) شامل ہیں۔