آئی سی سی کی محمد شایان کی جگہ عبدالقادر کو پاکستانی سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے محمد شایان کی جگہ عبدالقادر کو پاکستانی سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق ناک کی ہڈی میں فریکچر کی وجہ سے محمد شایان کے زخمی ہونے کے بعد عبدالقادر کو متبادل کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور ٹیم کے تربیتی سیشن …

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے محمد شایان کی جگہ عبدالقادر کو پاکستانی سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق ناک کی ہڈی میں فریکچر کی وجہ سے محمد شایان کے زخمی ہونے کے بعد عبدالقادر کو متبادل کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور ٹیم کے تربیتی سیشن کے دوران بھی ان کو ہی برقرار رکھا گیا۔

واضح رہے کہ متبادل کھلاڑی کو باضابطہ طور پر سکواڈ میں شامل کسی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے ۔آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی وسیم خان (چیئر مین اور آئی سی سی جنرل منیجر – کرکٹ) سارہ ایڈگر (آئی سی سی کی سینئر منیجر – ایونٹس) ہیملٹن مساکڈزا (زمبابوے کرکٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر) اور تاش فارانٹ (آزاد نامزد) پر مشتمل ہے۔