کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلین ٹیم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلین ٹیم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولر پیٹ کمنز انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ بین ڈوارشئیس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح میتھیو شارٹ کی جگہ میتھیو رنشا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل …

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلین ٹیم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولر پیٹ کمنز انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ بین ڈوارشئیس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اسی طرح میتھیو شارٹ کی جگہ میتھیو رنشا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زیویر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، بین ڈوارشئیس، کیمرون گرین، ناتھن ایلس، ٹریوس ہیڈ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہن من، گلین میکسویل، میتھیو رنشا، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ7 فروری 2026 سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔