لاہور۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مسلسل دوسرے میچ میں کیا گیا،جب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس مقابلے کے ذریعے پاکستان کی نظریں سیریز اپنے نام کرنے پر ہیں۔کپتان سلمان آغا کی قیادت میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور …
پاک آسٹریلیا ٹی 20سریز کا دوسرامیچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

مزید خبریں
لاہور۔31جنوری (اے پی پی):پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مسلسل دوسرے میچ میں کیا گیا،جب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس مقابلے کے ذریعے پاکستان کی نظریں سیریز اپنے نام کرنے پر ہیں۔کپتان سلمان آغا کی قیادت میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور سلمان مرزا کو آرام دیا گیا جبکہ فارم میں مشکلات کا شکار فخر زمان کو بھی ڈراپ کر دیا گیا۔
ان کی جگہ شاداب خان، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم نے بھی اپنے کمبی نیشن میں رد و بدل کیا۔ کپتان مچل مارش اس سیریز میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئے جبکہ جوش انگلس جنہوں نے اسی میدان پر چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی تھی، کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح بولنگ لائن اپ کو مضبوط بنانے کے لیے میتھیو کونی مین اور شان ایبٹ کو موقع دیا گیا جبکہ جوش فلپ، مچ اوون، جیک ایڈورڈز اور مہلی بیئرڈمین اس میچ سے باہر رہے۔
یہ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ ہے جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان آغا (کپتان)، بابر اعظم، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، ابرار احمد، نسیم شاہ اور عثمان طارق شامل ہیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم میں میتھیو شارٹ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش (کپتان)، کیمرون گرین، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، میٹ رینشا، کوپر کونولی، زیویئر بارٹلیٹ، شان ایبٹ، میتھیو کونی مین اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔








