سیئول۔1فروری (اے پی پی):جنوبی کوریا کی سیمی کنڈکٹرز اور گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث برآمدات جنوری میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔شنہوا کے مطابق وزارت تجارت، صنعت اور وسائل نے بتایا ک جنوری میں ہ برآمدات 33.9 فیصد اضافے کے ساتھ 65.85 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جو جنوری کے مہینے میں اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق یومیہ اوسط برآمدات …
جنوبی کوریا ،جنوری میں برآمدات 65.85 ارب امریکی ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

مزید خبریں
سیئول۔1فروری (اے پی پی):جنوبی کوریا کی سیمی کنڈکٹرز اور گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث برآمدات جنوری میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔شنہوا کے مطابق وزارت تجارت، صنعت اور وسائل نے بتایا ک جنوری میں ہ برآمدات 33.9 فیصد اضافے کے ساتھ 65.85 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جو جنوری کے مہینے میں اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق یومیہ اوسط برآمدات میں 14.0 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2.80 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو جنوری کے مہینے کے لیے ایک ریکارڈ کارکردگی ہے۔
درآمدات جنوری میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.7 فیصد بڑھ کر 57.11 ارب ڈالر ہو گئیں، جس کے نتیجے میں تجارتی سرپلس 8.74 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ملک کی 15 بڑی برآمدی اشیا میں سے 13 مصنوعات کی بیرون ملک ترسیل میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات دوگنا سے بھی زیادہ بڑھ کر 20.54 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو کسی بھی جنوری کے مہینے میں ایک ریکارڈ سطح ہے۔
چپس کی ترسیل میں یہ اضافہ مصنوعی ذہانت میں استعمال ہونے والے میموری چپس کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ہوا۔ٹی وی کی زیادہ طلب کے سبب ڈسپلے پینلز کی برآمدات 26.1 فیصد بڑھ کر 1.38 ارب ڈالر ہو گئیں جبکہ موبائل فونز کی ترسیل 66.9 فیصد اضافے کے ساتھ 2.03 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔کمپیوٹرز کی ترسیل میں 89.2 فیصد اضافہ ہو کر یہ 1.55 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جس کی وجہ سالڈ اسٹیٹ ڈرائیوز (SSDs) کی زیادہ طلب رہی ،ماحول دوست گاڑیوں کی مضبوط طلب کے باعث آٹوموٹو برآمدات 21.7 فیصد بڑھ کر 6.07 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ آٹو پارٹس کی ترسیل 3.9 فیصد اضافے سے 1.63 ارب ڈالر ہو گئی۔
جنرل مشینری کی برآمدات 8.6 فیصد بڑھ کر 3.71 ارب ڈالر ہو گئیں تاہم جہازوں کی برآمدات میں 0.4 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ 2.47 ارب ڈالر رہیں۔ریفائنری کی زیادہ استعمالی صلاحیت کے باعث تیل سے بنی مصنوعات کی برآمدات 8.5 فیصد بڑھ کر 3.74 ارب ڈالر ہو گئیں تاہم پیٹروکیمیکلز کی برآمدات 1.5 فیصد کم ہو کر 3.52 ارب ڈالر رہیں۔اسٹیل مصنوعات، گھریلو برقی آلات، ٹیکسٹائل اور سیکنڈری بیٹریز کی ترسیل میں یک رقمی شرح سے اضافہ ہوا اور یہ بالترتیب 2.63 ارب ڈالر، 560 ملین ڈالر، 770 ملین ڈالر اور 550 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
امریکا کو برآمدات گزشتہ ماہ 29.5 فیصد بڑھ کر 12.02 ارب ڈالر ہو گئیں، جہاں بڑھتی ہوئی چپ طلب نے امریکی ٹیرف کے منفی اثرات کو زائل کر دیا ہے۔جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کو ترسیل 40.7 فیصد اضافے کے ساتھ 12.11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ یورپی یونین کو برآمدات 6.9 فیصد بڑھ کر 5.39 ارب ڈالر ہو گئیں۔جاپان کو برآمدات میں 4.7 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ 2.25 ارب ڈالر رہیں۔
درآمدی اشیا کے حوالے سے خام تیل، قدرتی گیس اور کوئلہ سمیت تین بڑی توانائی کے ذرائع کی درآمدات گزشتہ ماہ 11.9 فیصد کم ہو کر 10.03 ارب ڈالر رہیں۔غیر توانائی درآمدات سیمی کنڈکٹر آلات، سیمی کنڈکٹرز، موبائل فونز اور گاڑیوں کی مضبوط طلب کے باعث 18.4 فیصد بڑھ کر 47.08 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔








