کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے مصر کے وزیر خارجہ، مہاجرت اور بیرونِ ملک مقیم مصری شہریوں کے امور کے وزیر ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کویت کے وزیر خارجہ کا مصر ی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
کویت سٹی۔3اگست (اے پی پی):کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے مصر کے وزیر خارجہ، مہاجرت اور بیرونِ ملک مقیم مصری شہریوں کے امور کے وزیر ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے اور سمندری جہاز رانی کی سلامتی اور آزادی کو یقینی بنانے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا۔








