لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کر دیا۔ ٹریفک انسپکٹر شاہد رانجھا کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والی ایک وین کو روک کر اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ وین کے ای چالان کی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ گاڑی پر ایک لاکھ 39 ہزار 750 روپے کے جرمانے …
لاہور ٹریفک پولیس کا ای چلان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاون تیز

مزید خبریں
لاہور۔3اگست (اے پی پی):لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کر دیا۔ ٹریفک انسپکٹر شاہد رانجھا کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والی ایک وین کو روک کر اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ وین کے ای چالان کی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ گاڑی پر ایک لاکھ 39 ہزار 750 روپے کے جرمانے واجب الادا تھے۔
پولیس کے مطابق وین ڈرائیور نے 16 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی جبکہ 6 مرتبہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے جرم کا ارتکاب کیا، جس کے باعث اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ٹریفک انسپکٹر شاہد رانجھا نے بتایا کہ ڈرائیور کی جانب سے تمام جرمانہ ادا کرنے کے بعد وین کو چھوڑ دیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ای چالان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں، ٹریفک سگنلز کی پابندی کریں اور دورانِ ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا لازمی استعمال یقینی بنائیں ۔








