پولیس ملازمین و ان کے اہل خانہ کیلئے ویلفیئر فنڈز جاری

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کے لئے مزید 18 لاکھ 35 ہزار روپے کے ویلفیئر فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔

لاہور۔3اگست (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کے لئے مزید 18 لاکھ 35 ہزار روپے کے ویلفیئر فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔ اس موقع پر عبدالکریم کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، جبکہ مختلف اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

جاری کیے گئے فنڈز کے مطابق ڈرائیور کانسٹیبل عمران شریف کو کینسر کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے، اے ایس آئی امجد رف کو عارضہ قلب کے علاج کے لیے 2 لاکھ روپے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل عبدالغفار کو اپینڈیکس کے علاج کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔

اسی طرح ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد اشرف، اے ایس آئی محمد اشفاق، نائب قاصد محمد اویس، اے ایس آئی طارق محمود، ہیڈ کانسٹیبل محمد احمد، کانسٹیبل شہزاد منیر، سب انسپکٹر محمد جاوید اور غازی کانسٹیبل عدیل جمیل کو علاج معالجے کی مد میں ایک، ایک لاکھ روپے جاری کیے گئے، جبکہ کانسٹیبل عمر فاروق، کانسٹیبل دل محمد اور ریٹائرڈ کانسٹیبل اصغر علی کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 15 ہزار روپے دیے گئے۔