ریجنل سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کا امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ نما صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے گول میز کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ریجنل سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ نما صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کے صدر سفیر جوہر سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران ایک برادر ملک ہے اور پاکستان ایران کی استحکام کو ترجیح دیتا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جاری کیے …

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ریجنل سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ نما صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کے صدر سفیر جوہر سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران ایک برادر ملک ہے اور پاکستان ایران کی استحکام کو ترجیح دیتا ہے۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جاری کیے گئے سخت بیانات دراصل ایک دباؤ کی حکمت عملی تھیں تاکہ ایران کو مذاکرات پر مجبور کیا جا سکے۔ڈیفنس اینالسٹ ریئر ایڈمرل (ر) فیصل علی شاہ نے کہا کہ ایران کو صرف مغربی تناظر سے نہیں سمجھنا چاہیے، کیونکہ وہاں کا نظام بنیادی سطح تک ادارہ جاتی شکل اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج زیادہ تر مخصوص پالیسیوں کے خلاف تھے نہ کہ مکمل نظام کی تباہی کا مطالبہ کر رہے تھے۔انہوں نے مزید دلیل دی کہ 12 روزہ احتجاج نے مکمل بغاوت کو جنم نہیں دیا کیونکہ بہت سے شہریوں نے غیر ملکی مداخلت پر استحکام اور سلامتی کو ترجیح دی۔

اقبال فورم کے چیئرمین محمد حسین باقری نے کہا کہ ایرانی معاشرہ سیاسی اور سماجی ارتقائی تبدیلیوں کی وجہ سے ایک عبوری مرحلے میں ہے۔جامع سکیورٹی پالیسیوں کے بغیر سماجی شعبے میں طویل مدتی استحکام ممکن نہیں ہے۔واشنگٹن ڈی سی سے علی رضا نادر نے کہا کہ ایرانی ڈائسپورا امریکہ پر ایرانی حکومت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا دباؤ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ امریکہ کی کوئی بھی فوجی کارروائی شدت اختیار کرنے کا زیادہ خطرہ رکھتی ہے، جو وسیع تر علاقائی تنازع میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان سفارت کاری کی محدود امکان باقی ہے، لیکن بڑی رعایتوں کا امکان کم ہے۔

دی کاؤنٹر نریٹو کے ایڈیٹر جاوید رانا نے سامعین کو بتایا کہ ایران کے ادارہ جاتی اور حکومتی ڈھانچے معاشی مشکلات کے باوجود مضبوط اور لچکدار ہیں۔ انہوں نے دلیل دی کہ ایرانی ادارے طاقتور ہیں جو معاشی بے چینی کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل شاید اندرونی عدم استحکام کو ایک اسٹریٹجک موقع کے طور پر دیکھ رہے ہوں، لیکن بڑے پیمانے پر جنگ کا امکان کم ہے۔ تاہم، اگر مذاکرات ناکام ہو گئے تو محدود حملہ ایک امکان باقی رہے گا۔

 

مزید خبریں