صوبہ میں ہایئر ایجوکیشن سیکٹر کواعلیٰ معیار ا کی جانب گامزن کرنا ایک اعزاز ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ۔ 07 فروری (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبہ میں ہایئر ایجوکیشن سیکٹر اعلیٰ معیار کی جانب گامزن ہے جو ہم سب کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ تمام گیارہ سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ اور سکورنگ کے پیچھے ہماری طویل جدوجہد، دانشمندانہ منصوبہ بندی اور کڑی نگرانی کارفرما ہے۔ انتہائی مختصر عرصے میں سرکاری یونیورسٹیوں کو گوں ناگوں مسائل سے نکالنا، غیرضروری اخراجات بہت حد تک کم …

کوئٹہ۔ 07 فروری (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبہ میں ہایئر ایجوکیشن سیکٹر اعلیٰ معیار کی جانب گامزن ہے جو ہم سب کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ تمام گیارہ سرکاری یونیورسٹیوں کی رینکنگ اور سکورنگ کے پیچھے ہماری طویل جدوجہد، دانشمندانہ منصوبہ بندی اور کڑی نگرانی کارفرما ہے۔ انتہائی مختصر عرصے میں سرکاری یونیورسٹیوں کو گوں ناگوں مسائل سے نکالنا، غیرضروری اخراجات بہت حد تک کم کرنا اور تعلیمی ماحول کو فروغ دینا ایک بڑا چیلنج تھا جسے ہم نے موجودہ حکومت، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ہایئر ایجوکیشن کمیشن، متعلقہ وائس چانسلرز اور گورنر ہاؤس کی اپنی ٹیم کی انتھک کاوشوں اور مخلصانہ تعاون سے عبور کیا۔ سرکاری یونیورسٹیوں میں ایک سال کے اندر اندر تمام سینیٹ اور سنڈیکیٹ اجلاسوں کےبروقت انعقاد سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

سردست میری خواہش اور کوشش ہے کہ رواں سال کے آخر تک تمام یونیورسٹیوں اور ان کے کیمپسز میں بجلی کے نظام کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا جائے تاکہ ہر ماہ کروڑوں روپے کی بچت ممکن ہو سکے۔ اسکے علاوہ ہم نے وائس چانسلرز کو پہلے ہی اپنی اپنی یونیورسٹیوں میں تمام غیرضروری ڈیپارٹمنٹس کو بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور یونیورسٹی کے احاطے میں اضافی اراضی کو زیرکاشت لانے کی تاکید بھی کی گئی ہے تاکہ یونیورسٹی کی سطح پر بھی آمدنی کے نئے ذرائع پیدا ہو سکیں۔

واضح رہے کہ پہلے دن سے ہی تمام نئی تعیناتیوں اور پروموشن کے امور و معاملات میں خالص میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے۔ مجھے بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں سے بہت سی امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں اور ہم انہیں کوالٹی ایجوکیشن اور جدید مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہمارے ان تمام تعلیم دوست اقدامات کا مقصد ہماری بنیادی انقلابی اصلاحات اور غیرمعمولی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے بلوچستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے بارے میں تمام متعلقہ اداروں، حکام اور عوام کے تاثرات میں بھی تبدیلی لانا ہے، آج ہم یونیورسٹی کی پوزیشن کو اکیڈمک ایکسیلینس کی روشنی اور ابھرتے ہوئے نوجوانوں کیلئے امید کی علامت کے طور پر مستحکم کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں