اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سرکاری دورہ کمبوڈیا اختتام پذیر ہوگیا۔اس دوران چیئرمین سینیٹ نے کمبوڈیا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔کمبوڈیا 2026 میں بین الاقوامی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی میزبانی کرے گا،چیئرمین سینیٹ نے کمبوڈیا کے بادشاہ اور وزیرِاعظم سے ملاقات بھی کی،جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی …
چیئرمین سینیٹ کا سرکاری دورہ کمبوڈیا اختتام پذیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سرکاری دورہ کمبوڈیا اختتام پذیر ہوگیا۔اس دوران چیئرمین سینیٹ نے کمبوڈیا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔کمبوڈیا 2026 میں بین الاقوامی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی میزبانی کرے گا،چیئرمین سینیٹ نے کمبوڈیا کے بادشاہ اور وزیرِاعظم سے ملاقات بھی کی،جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ پر زور دیاگیا۔
سینیٹ سکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی پہلی خاتون صدر سے چیئرمین سینیٹ نے ملاقات کی جس میں یوسف رضا گیلانی نے کمبوڈیا کو اسلام آباد میں سفارتی مشن قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کمبوڈیا کے وزیرِاعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔اس موقع پر پاکستان–کمبوڈیا نے دیرینہ دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کمبوڈیا کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان نے پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے عالمی تعاون کے فروغ کا اعادہ کیا۔








