لنڈی کوتل۔ 07 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے شہید کیپٹن عباس خان شینواری کے حجرہ آمد پر شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے شہید کیپٹن عباس خان شینواری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانی کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی …
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ضلع خیبر لنڈی کوتل میں شہید کیپٹن عباس شینواری کے حجرہ گاؤں آمد ،شہید کی فاتحہ

مزید خبریں
لنڈی کوتل۔ 07 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے شہید کیپٹن عباس خان شینواری کے حجرہ آمد پر شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے شہید کیپٹن عباس خان شینواری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانی کو سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی جبکہ اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن عباس خان شینواری نے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ایسی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں اور پوری قوم اپنے شہداء کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھتی ہے۔








