چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پمز ہسپتال کا دورہ

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور ترلائی امام بارگاہ خودکش بم حملے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا …

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور ترلائی امام بارگاہ خودکش بم حملے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پمز ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ زخمی مریضوں کو ہر ممکن بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائینگی۔

بعد ازاں چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ترلائی امام بارگاہ خدیجۃُ الکُبریٰ کا بھی دورہ کیا۔ترلائی امام بارگاہ خدیجۃُ الکُبریٰ میں تعمیر و مرمت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے امام بارگاہ کے تعمیر و مرمت کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے دھماکے کے شہداء کیلئے مغفرت اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ امامبارگاہ و مسجد خدیجۃُ الکُبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے بزدلانہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت، امن اور مذہبی ہم آہنگی پر کھلا حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس اندوہناک واقعے میں شہید ہونے والے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل اور کٹھن گھڑی میں انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے سکیورٹی کے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

 

مزید خبریں