ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی ، پاکستان نے سینیگال کو وائٹ واش کر دیا

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں پاکستان نے سینیگال کو0-5سے وائٹ واش کر دیا۔ہفتہ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس میں کھیلی گئی ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں پاکستان نےسینیگال کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سنگلز اور ڈبلز میچز جیت کر0-5 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے پہلے دن دونوں سنگلز مقابلے جیت کر مضبوط برتری حاصل کی تھی، پاکستان کے مزمل مرتضیٰ …

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں پاکستان نے سینیگال کو0-5سے وائٹ واش کر دیا۔ہفتہ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس میں کھیلی گئی ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں پاکستان نےسینیگال کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سنگلز اور ڈبلز میچز جیت کر0-5 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے پہلے دن دونوں سنگلز مقابلے جیت کر مضبوط برتری حاصل کی تھی، پاکستان کے مزمل مرتضیٰ نے سینیگال کے نکولس جادون کو 3-6، 6-1، 5-7 سے شکست دے کر پاکستان کو ٹائی میں 0-1 کی برتری دلائی۔

سینئر کھلاڑی عقیل خان نے اس کے بعد سخت مقابلے میں سیدینا آندرے کو 7-6، 6-7، 2-6 سے ہرا کر پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کی برتری 0-2 کر دی تھی،ڈبلز مقابلے میں پاکستان کی تجربہ کار جوڑی اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ نے سیدینا آندرے اور نکولس جادون کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-7، 6-7 سے شکست دے کر پاکستان کی برتری 0-3 کر دی اور ٹائی اپنے نام کر لی۔ریورس سنگلز میں پہلے میچ میں پاکستان کو واک اوور ملا جبکہ محمد شعیب نے آخری میچ میں نکولس جادون کو 5-7، 2-6 سے شکست دے کر ٹائی کا شاندار انداز سے اختتام کیا۔