لاہور۔8فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں آج8 فروری بروز اتوار کے لیے میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ چنئی میں گروپ ڈی کے میچ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے آمنے سامنے جبکہ میچ کے اختتام کے تقریبا 15 منٹ بعد دونوں ٹیموں کی میڈیا …
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، اتوار کے روز ہونیوالے میچز و پریس کانفرنس کا شیڈول جاری

مزید خبریں
لاہور۔8فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں آج8 فروری بروز اتوار کے لیے میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ چنئی میں گروپ ڈی کے میچ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے آمنے سامنے جبکہ میچ کے اختتام کے تقریبا 15 منٹ بعد دونوں ٹیموں کی میڈیا سے گفتگو ہو گی۔ اس طرح ممبئی میں گروپ سی کے میچ میں انگلینڈ اور نیپال کی ٹیمیں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سہ پہر 3 بجے مدمقابل ہوں گی۔
اس میچ کے بعد بھی دونوں ٹیموں کی میڈیا سے بات چیت میچ کے اختتام کے تقریبا 15 منٹ بعد متوقع ہے۔ کولمبو میں گروپ بی کے میچ میں سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلیں گی، جہاں پوسٹ میچ میڈیا انٹریکشن بھی اسی طریقہ کار کے تحت ہوگا۔ ان تمام مقامات پر میڈیا کے داخلے کے لیے گیٹ نمبر 3 مختص کیا گیا ہے۔پری میچ سرگرمیوں کے تحت احمد آباد میں جنوبی افریقہ اور کینیڈا کے درمیان گروپ ڈی کا میچ پیر کل9 فروری کو رات 7 بجے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اتوار کے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم دوپہر 2 بجے سے 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی جبکہ میڈیا سے گفتگو تقریبا 1 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔ اسی طرح کینیڈا کی ٹیم شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک پریکٹس کرے گی اور میڈیا انٹریکشن شام ساڑھے 6 بجے متوقع ہے۔کولمبو میں زمبابوے اور عمان کے درمیان گروپ بی کا میچ کل بروز پیر کو سہ پہر 3 بجے سنہالی اسپورٹس کلب میں ہوگا۔
اتوار کے روز زمبابوے کی ٹیم صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ٹریننگ کرے گی اور میڈیا سے گفتگو تقریبا 1 بج کر 15 منٹ پر ہوگی، جبکہ عمان کی ٹیم دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی اور میڈیا انٹریکشن تقریبا 1 بج کر 45 منٹ پر ہوگا۔کولکتہ میں کل بروزپیر کو گروپ سی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ اور اٹلی کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز میں صبح 11 بجے مقابلہ کریں گی جبکہ اتوار کے روز اٹلی کی ٹیم دوپہر 2 بجے سے 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی اور میڈیا سے گفتگو تقریبا 1 بج کر 15 منٹ پر ہوگی۔
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ٹریننگ نہیں کرے گی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے گزشتہ میچ کے بعد کی گئی میڈیا گفتگو کی ایمبارگوڈ ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ آن لائن میڈیا زون پر مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے دستیاب ہوگی۔








