خرم شہزاد اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے سرکاری حج سکیم کے عازمین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنے کی تاریخ میں17 فروری تک توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وہ تمام سرکاری عازمینِ حج جو مقررہ تاریخ (8 فروری) تک سعودی ویزہ بائیو میٹرک مکمل نہیں کر سکے تھے، …
وزارت مذہبی امورکا عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنے کی تاریخ میں17 فروری تک توسیع کا اعلان

مزید خبریں
خرم شہزاد
اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے سرکاری حج سکیم کے عازمین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنے کی تاریخ میں17 فروری تک توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وہ تمام سرکاری عازمینِ حج جو مقررہ تاریخ (8 فروری) تک سعودی ویزہ بائیو میٹرک مکمل نہیں کر سکے تھے، انہیں 17 فروری تک کی آخری مہلت دی گئی ہے۔ عازمین اپنے موبائل فون پر "سعودی بائیو ویزہ "ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کر سکتے ہیں یا اپنے پاسپورٹ کے ہمراہ قریبی تاشیر سینٹر تشریف لے جا سکتے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یہ بائیو میٹرک کروانے کا آخری موقع ہے۔ بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ نہیں لگ سکے گا اور حج پر روانگی ممکن نہیں ہوگی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عازمین حج مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ویب سائیٹ [www.mora.gov.pk](http://www.mora.gov.pk)، "پاک حج” ایپ یا ہیلپ لائن نمبرز: 9205696 ,9216982 ,9216981 ,9216980-051 پر رجوع کرسکتے ہیں۔








