اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفہ کے بعد کل پیر کو شام 5 بجے دوبارہ ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق افغانستان کے ساتھ سرحدی راستوں کی بندش کی وجہ سے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی اور ملک میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے سے متعلق توجہ دلائو نوٹس شامل ہیں۔ ایجنڈا میں اسلام …
قومی اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفہ کے بعد کل شام 5 بجے دوبارہ ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفہ کے بعد کل پیر کو شام 5 بجے دوبارہ ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق افغانستان کے ساتھ سرحدی راستوں کی بندش کی وجہ سے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی اور ملک میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے سے متعلق توجہ دلائو نوٹس شامل ہیں۔
ایجنڈا میں اسلام آباد میں بزرگ شہریوں سے متعلق ترمیمی بل 2025 کی منظوری اور مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کیاجانا بھی شامل ہے۔








