ابوظہبی۔9فروری (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی سارا بیجلیک نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی 20 سالہ سارا بیجلیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روسی حریف کھلاڑی ایکاترینا الیگزینڈرووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پہلا ڈبلیو ٹی اے ڈبلیو ٹی اے ابوظہبی اوپن …
کوالیفائر سارا بیجلیک نے پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
ابوظہبی۔9فروری (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی سارا بیجلیک نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی 20 سالہ سارا بیجلیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روسی حریف کھلاڑی ایکاترینا الیگزینڈرووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پہلا ڈبلیو ٹی اے ڈبلیو ٹی اے ابوظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔زید سپورٹس سٹی انٹرنیشنل ٹینس سینٹرابو ظہبی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری تھے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے تھے ۔
ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی سارا بیجلیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی ایکاترینا الیگزینڈرووا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 1-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔کوالیفائنگ راؤنڈ سے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی بیجلیک نے اماراتی ہارڈ کورٹس پر مسلسل ساتویں فتح اپنے نام کی۔ فائنل مقابلہ ایک گھنٹہ 40 منٹ تک جاری رہا،
جس میں پہلے سیٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔اس سے قبل سارابیجلیک نے ٹورنامنٹ کے دوران سابق فرانسیسی اوپن چیمپئن جلینا اوسٹا پینکو اور ڈنمارک کی 16ویں رینکنگ کی کھلاڑی کلارا ٹاؤسن کو شکست دے کر سب کی توجہ حاصل کی تھی۔اس کامیابی کے بعد سارا بیجلیک پہلی بار63 درجے ترقی پاکر عالمی ٹاپ 50 میں جگہ بنالی ہے ، جبکہ شکست کے باوجود الیگزینڈرووا آئندہ ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ 10 میں شامل ہو گئی ہیں۔








