کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، سی سی پی او لاہور

لاہور۔9فروری (اے پی پی):سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیا نہ نے کہاکہ بسنت فیسٹول کے اختتام کے بعد پتنگ بازی پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔ کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے سخت چیکنگ جاری رکھی جائے اور مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ …

لاہور۔9فروری (اے پی پی):سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیا نہ نے کہاکہ بسنت فیسٹول کے اختتام کے بعد پتنگ بازی پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔ کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے سخت چیکنگ جاری رکھی جائے اور مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ اور ڈور کی خریدو فروخت سے مکمل طور پر گریز کیا جائے، جبکہ پتنگ اور ڈور کی ترسیل بھی قابلِ دست اندازیِ پولیس جرم تصور ہوگی۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پتنگ بازی نہ صرف قانونا جرم ہے بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔