ٹوکیو۔9فروری (اے پی پی):جاپان کے ایوان زیریں(ایوان نمائندگان) کے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور جاپان انوویشن پارٹی پر مشتمل حکمران اتحاد نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی۔این ایچ کے کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق وزیراعظم سانائے تاکائیچی کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے465 میں سے 316 نشستیں حاصل کیں جبکہ جاپان انوویشن پارٹی کو 36 نشستیں حاصل ہوئیں۔اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے آئینی ڈیموکریٹک پارٹی …
جاپان، پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد نے دو تہائی اکثریت حاصل کرلی، سانائے تاکائیچی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن

مزید خبریں
ٹوکیو۔9فروری (اے پی پی):جاپان کے ایوان زیریں(ایوان نمائندگان) کے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور جاپان انوویشن پارٹی پر مشتمل حکمران اتحاد نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی۔این ایچ کے کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق وزیراعظم سانائے تاکائیچی کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے465 میں سے 316 نشستیں حاصل کیں جبکہ جاپان انوویشن پارٹی کو 36 نشستیں حاصل ہوئیں۔اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے آئینی ڈیموکریٹک پارٹی اور کومیتو کے اشتراک سے قائم نئی جماعت نے 49 نشستیں حاصل کیں۔
اس کے علاوہ ڈیموکریٹک پارٹی فار دی پیپل کو 28 ، سانسیٹو کو 15 ، فیوچر ٹیم کو 11 اور جاپان کمیونسٹ پارٹی کو 4 نشستیں حاصل ہوئیں۔جاپانی پارلیمان کے ایوان زیریں کی 465 نشستوں کے لیے اتوار کو ووٹ ڈالے گئے۔ اس کامیابی کے بعد سانائے تاکائیچی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے جبکہ دو تہائی اکثریت کے بعد قانون سازی میں آسانی بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ 64 سالہ سانائے تاکائیچی اکتوبر میں حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ بننےکے بعد وزیراعظم بنی تھیں۔وزیراعظم تاکائیچی نے مہنگائی میں کمی کے لیے سیلز ٹیکس میں 8 فیصد کمی اور فوجی اخراجات بڑھانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔







