سال 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، ملک بھر میں 4 کروڑ 43 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق سال 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے جس کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 43 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔این ای او سی کی جانب سے جاری بیان میں انسدادِ پولیو مہم کے کامیاب انعقاد میں بھرپور تعاون اور …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق سال 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی ہے جس کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 43 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔این ای او سی کی جانب سے جاری بیان میں انسدادِ پولیو مہم کے کامیاب انعقاد میں بھرپور تعاون اور شرکت پر تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکار قوم کے حقیقی ہیروز ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 29 لاکھ سے زائد، سندھ میں 1 کروڑ 5 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں 71 لاکھ 30 ہزار سے زائد، بلوچستان میں 23 لاکھ 63 ہزار سے زائد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔اسی طرح گلگت بلتستان میں تقریباً 2 لاکھ 61 ہزار جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دیئے گئے۔این ای او سی کے مطابق سال 2026 کی یہ پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی گئی جو خطے سے پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔