اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):برطانیہ کے شہر بریکنل فارسٹ (Bracknell Forest) کی پہلی مسلمان خاتون میئر ناہید اعجاز مہدی نے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے زیرانتظام آغوش کالج مری کا دورہ کیا۔ آغوش کالج کے پرنسپل و سٹاف نے کالج آمد پر ان کا استقبال کیا۔ ناہید اعجاز نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور آغوش کالج مری کی جانب سے معیاری تعلیم، کردار سازی اور طلبہ کی …
برطانیہ کے بریکنل فارسٹ کی پہلی مسلمان میئر ناہید اعجاز مہدی کا آغوش کالج مری کا دورہ، تعلیمی و فلاحی خدمات کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):برطانیہ کے شہر بریکنل فارسٹ (Bracknell Forest) کی پہلی مسلمان خاتون میئر ناہید اعجاز مہدی نے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے زیرانتظام آغوش کالج مری کا دورہ کیا۔ آغوش کالج کے پرنسپل و سٹاف نے کالج آمد پر ان کا استقبال کیا۔ ناہید اعجاز نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور آغوش کالج مری کی جانب سے معیاری تعلیم، کردار سازی اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے ماحول کو قابل تحسین قرار دیا۔ناہید اعجاز مہدی نے آغوش کالج مری کے تعلیمی معیار اور فلاحی مشن کو معاشرے کے لیے ایک مثالی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے مستقبل کی نسلوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
آغوش کالج کے پرنسپل اعظم خان نے کہا کہ ہم ناہید اعجاز مہدی کی آمد کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں، ان کا دورہ ہمارے طلبہ اور اساتذہ کے لیے حوصلہ افزاء ہے، آغوش کالج مری کا مقصد صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ باکردار، باصلاحیت اور ذمہ دار شہری تیار کرنا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی سطح کی شخصیات کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے ہمارے طلبہ مزید اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔








