کوئٹہ۔ 09 فروری (اے پی پی):پرائس کنٹرول کمیٹی نےگوادر میں عوامی شکایات کی روشنی میں معروف لیڈیز مارکیٹ میں روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی مانیٹرنگ کی۔ دورانِ مانیٹرنگ غیر معیاری، زائد المعیاد اور گرانفروشی میں ملوث ایرانی اشیائے خوردونوش کی جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ متعدد دکانداروں کو خلاف ورزیوں پر سختی سے تنبیہ کی گئی۔اس موقع پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے انچارج انصار بلوچ نے دکانداروں کو ہدایت …
پرائس کنٹرول کمیٹی گوادرکی لیڈیز مارکیٹ میں کارروائی، غیر معیاری، زائد المعیاد اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کو سختی سے تنبیہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 فروری (اے پی پی):پرائس کنٹرول کمیٹی نےگوادر میں عوامی شکایات کی روشنی میں معروف لیڈیز مارکیٹ میں روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی مانیٹرنگ کی۔ دورانِ مانیٹرنگ غیر معیاری، زائد المعیاد اور گرانفروشی میں ملوث ایرانی اشیائے خوردونوش کی جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ متعدد دکانداروں کو خلاف ورزیوں پر سختی سے تنبیہ کی گئی۔اس موقع پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے انچارج انصار بلوچ نے دکانداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری احکامات اور جاری کردہ نرخ نامے پر مکمل عملدرآمد ہر صورت لازمی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ زائد المعیاداشیاء کی فروخت، غیر معیاری سامان اور گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پرائس کنٹرول کمیٹی نے تمام دکانداروں کو سرکاری ضابطہ قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنانے اور عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ آئندہ بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔








