کولمبو۔9فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں کل منگل کو مختلف شہروں میں کھیلے جانے والے میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی ترجمان کے مطابق نئی دہلی میں گروپ اے کا میچ نیدرلینڈز اور نمیبیا کے درمیان ارون جیٹلی سٹیڈیم میں صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد …
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں منگل کو مختلف شہروں میں کھیلے جانے والے میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری

مزید خبریں
کولمبو۔9فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں کل منگل کو مختلف شہروں میں کھیلے جانے والے میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی ترجمان کے مطابق نئی دہلی میں گروپ اے کا میچ نیدرلینڈز اور نمیبیا کے درمیان ارون جیٹلی سٹیڈیم میں صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد دونوں ٹیموں کی پوسٹ میچ میڈیا گفتگو ہوگی جس میں روایت کے مطابق پہلے ہارنے والی اور بعد میں جیتنے والی ٹیم شرکت کرے گی۔
چنئی میں گروپ ڈی کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے گفتگو کریں گی۔کولمبو میں گروپ اے کا میچ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سنگھالی سپورٹس کلب میں رات 7 بجے شروع ہوگا۔ میڈیا کے نمائندوں کے لیے داخلہ وڈیا ماوتھا کے انورا ٹیناکون گیٹ سے ہوگا۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی میڈیا ٹاک متوقع ہے۔احمد آباد میں بدھ کو گروپ ڈی کا میچ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان نریندر مودی سٹیڈیم میں صبح 11 بجے ہوگا۔
منگل کے روز جنوبی افریقہ کوئی ٹریننگ سیشن نہیں کرے گا جبکہ ان کی کینیڈا کے خلاف میچ کے بعد کی میڈیا گفتگو کی ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ دوپہر 2 بجے آن لائن میڈیا زون پر دستیاب ہوگی۔ افغانستان منگل کو صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک ٹریننگ کرے گا اور تقریباً 1:30 بجے پریس کانفرنس روم میں میڈیا سے گفتگو کرے گا۔کولمبو میں بدھ کو گروپ بی کا میچ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان آر پریماداسا سٹیڈیم میں سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
منگل کو آسٹریلیا صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک ٹریننگ کرے گا اور تقریباً 11 بجے میڈیا ٹاک ہوگی جبکہ آئرلینڈ دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک ٹریننگ اور 1:30 بجے میڈیا سے گفتگو کرے گا۔ میڈیا سرگرمیوں کا مقام میڈیا سینٹر (تیسری منزل پریس کانفرنس روم اور چوتھی منزل پریس باکس) ہوگا۔ ممبئی میں بدھ کو گروپ سی کا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وانکھیڑے سٹیڈیم میں رات 7 بجے شروع ہوگا۔ منگل کو انگلینڈ دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک ٹریننگ کرے گا اور 1:30 بجے میڈیا سے گفتگو کرے گا جبکہ ویسٹ انڈیز شام 6 سے رات 9 بجے تک ٹریننگ اور 5:30 بجے میڈیا ٹاک کرے گا۔ میڈیا کانفرنس روم تیسری منزل پر، پریس باکس کے قریب واقع ہوگا۔








