نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر انڈونیشیا کے انویسٹمنٹ اینڈ ڈائون اسٹریم انڈسٹری کے وزیر اور انڈونیشیا کے خودمختار ویلتھ فنڈ (دانانتارا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسرروسان روزلانی اسلام آباد پہنچ گئے۔ منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہوائی اڈے پر ان کا استقبال وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (مشرقی ایشیا و پیسفک) اور پاکستان میں …

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر انڈونیشیا کے انویسٹمنٹ اینڈ ڈائون اسٹریم انڈسٹری کے وزیر اور انڈونیشیا کے خودمختار ویلتھ فنڈ (دانانتارا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسرروسان روزلانی اسلام آباد پہنچ گئے۔ منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہوائی اڈے پر ان کا استقبال وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (مشرقی ایشیا و پیسفک) اور پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر نے کیا۔ انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری پاکستان کے دورے کے دوران نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں پاکستان۔انڈونیشیا شراکت داری کے فروغ کے امکانات پر جامع بات چیت کریں گے۔