پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور کے زیرِ اہتمام ہائی کمشنر کپ 2026 فرینڈز کرکٹ کلب نے جیت لیا

سنگاپور۔10فروری (اے پی پی):سنگاپور میں پاکستان ہائی کمیشن نے ہائی کمشنر کپ 2026 کا انعقاد کیا، جو سنگاپور میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کرکٹ کی مضبوط روایت کا شاندار مظہر تھا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیموں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جس سے نہ صرف کھیلوں میں مہارت بلکہ باہمی دوستی، ہم آہنگی اور کمیونٹی کے مضبوط تعلقات کی عکاسی ہوئی۔ فائنل …

سنگاپور۔10فروری (اے پی پی):سنگاپور میں پاکستان ہائی کمیشن نے ہائی کمشنر کپ 2026 کا انعقاد کیا، جو سنگاپور میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کرکٹ کی مضبوط روایت کا شاندار مظہر تھا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیموں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جس سے نہ صرف کھیلوں میں مہارت بلکہ باہمی دوستی، ہم آہنگی اور کمیونٹی کے مضبوط تعلقات کی عکاسی ہوئی۔ فائنل میچ فرینڈز کرکٹ کلب اور جنونی کرکٹرز کے درمیان کھیلا گیا، جو نہایت سنسنی خیز ثابت ہوا اور آخری اوور کی پانچویں گیند تک سخت مقابلہ جاری رہا۔

دونوں ٹیموں نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران اعلیٰ کھیل، مثالی سپورٹس مین سپرٹ اور مسابقتی جذبے کا مظاہرہ کیا۔ شاندار کارکردگی کے بعد فرینڈز کرکٹ کلب نے فتح حاصل کی ۔ اس موقع پر ہائی کمشنر کپ 2026 فاتح ٹیم کے کپتان قمر صدیق کو پیش کیا گیا۔ پاکستان ہائی کمیشن نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا، جن کی شرکت اور تعاون سے یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ اس طرح کی کھیلوں کی سرگرمیاں کمیونٹی کے درمیان روابط مضبوط کرنے اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہائی کمشنر کپ 2026 کھیلوں کی طاقت اور سنگاپور میں پاکستانی کمیونٹی کے اندر کرکٹ کے لیے پائیدار اور دیرینہ جذبے کی واضح عکاسی کرتا ہے۔