لاہور۔10فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بلدیہ جھنگ کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن ادا نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔جسٹس جاوید اقبال وینس نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کی، درخواست گزار محمد شفیق اور دیگر کی جانب سے وکیل نوشاب اے خان نے دلائل دیئے، وکیل نے …
لاہور ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن نہ دینے پر اظہار برہمی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب طلب

مزید خبریں
لاہور۔10فروری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بلدیہ جھنگ کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن ادا نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔جسٹس جاوید اقبال وینس نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کی، درخواست گزار محمد شفیق اور دیگر کی جانب سے وکیل نوشاب اے خان نے دلائل دیئے، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار 2022 میں ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم پینشن ادا نہیں کی جا رہی۔ عدالت نے پہلے ہی حکومتی اپیل مسترد کرتے ہوئے پینشن کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے مترادف ہے، لہذا عدالت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔








