صدر آزاد کشمیر کا انتخاب آئین کے تحت ہوگا، راجہ فاروق حیدر خان

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ صدر آزاد کشمیر کا انتخاب آئین کے تحت ہوگا، کسی غیر آئینی طریقے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آئین کے مطابق صدر کا انتخاب تین ماہ کے اندر ہونا ہے مگر الیکشن کمیشن کی تشکیل ایک بڑا مسئلہ ہے،صدر اور کشمیر کونسل …

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ صدر آزاد کشمیر کا انتخاب آئین کے تحت ہوگا، کسی غیر آئینی طریقے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آئین کے مطابق صدر کا انتخاب تین ماہ کے اندر ہونا ہے مگر الیکشن کمیشن کی تشکیل ایک بڑا مسئلہ ہے،صدر اور کشمیر کونسل دونوں کے انتخابات الیکشن کمیشن کے ذریعے ہی ممکن ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) صدر آزاد کشمیر کا الیکشن اپنے طور پر لڑے گی،صدر آزاد کشمیر کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہی ہوگا۔

سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی صدر کا امیدوار لانے کی خواہشمند ہے مگر ان کے پاس مطلوبہ ووٹ موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر کے انتخاب کے لیے 27 ووٹ درکار ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس یہ تعداد نہیں،آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) ایک منظم اور متحد جماعت ہے، کوئی اندرونی انتشار نہیں،اختلافِ رائے کو اختلاف نہ سمجھا جائے، جماعت مکمل طور پر متحد ہے،ممکن ہے صدر کا انتخاب آئندہ اسمبلی پر چھوڑ دیا جائے،اگر صدر کا انتخاب ہوا بھی تو مسلم لیگ (ن) کا امیدوار ہی کامیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ (ن) کا کوئی معاہدہ نہیں،پیپلز پارٹی نے ڈپٹی اسپیکر کی تبدیلی پر مسلم لیگ (ن) سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں صدر کے انتخاب پر عدالتی تنازعات بھی سامنے آ چکے ہیں،پیپلز پارٹی کو آئینی اور عدالتی پہلوؤں کو مدنظر رکھنا چاہیے،مسلم لیگ (ن) آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی عمل پر یقین رکھتی ہے۔