قومی اسمبلی میں تجارتی تنظیمات(تیسری ترمیم)بل 2026 سمیت کئی بل پیش

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں تجارتی تنظیمات(تیسری ترمیم)بل 2026 سمیت کئی بل پیش کردیے گئے۔ منگل کوقومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن فاروق ستارنے تجارتی تنظیمات(تیسری ترمیم)بل 2026ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی،اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کردیا۔ فاروق ستارنے کہاکہ کراچی میں ایک ہی چیمبر ہونا چاہیے۔ وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے بل کی مخالفت نہیں کی اورکہاکہ اسے کمیٹی کے …

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں تجارتی تنظیمات(تیسری ترمیم)بل 2026 سمیت کئی بل پیش کردیے گئے۔ منگل کوقومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن فاروق ستارنے تجارتی تنظیمات(تیسری ترمیم)بل 2026ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی،اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کردیا۔ فاروق ستارنے کہاکہ کراچی میں ایک ہی چیمبر ہونا چاہیے۔

وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے بل کی مخالفت نہیں کی اورکہاکہ اسے کمیٹی کے سپرد کردیاجائے، ڈپٹی سپیکرنے بل متعلقہ کمیٹی کوبھجوادیا۔پی پی پی کی شرمیلافاروقی نے انسداددستی صفائی گٹروتحفظ کارکنان صفائی علاقہ دارلحکومت اسلام آباد بل 2026بل ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی،وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد میں سالڈویسٹ منیجمنٹ کے حوالہ سے نظام موجودہے،اسلام آباد کے شہری اوردیہی دونوں علاقوں میں کام بھی ہورہاہے تاہم وہ بل کی مخالفت نہیں کریں گے، اجازت ملنے پرشرمیلافاروقی نے بل ایوان میں پیش کردیا۔

شاہدہ رحمانی نے ریلوے ربط وجدید کاری بل 2026ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، وزیرمملکت بلال اظہرکیانی نے بل کی مخالفت نہیں کی جس پرشاہدہ رحمانی نے بل ایوان میں پیش کردیا۔ صلاح الدین جونیجو نے یونیورسٹی برائے سٹریٹجک نالج بل 2026پیش کرنے کی اجازت چاہی جس کی پارلیمانی سیکرٹری نے مخالفت کی اورکہاکہ بل کوپہلے ایچ ای سی میں بھیجنا چاہیے، ایوان نے بل پیش کرنے کی اجازت نہیں دی۔