لاڑکانہ۔ 10 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف اورک، شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، یونیورسٹی آف لاہور اور بقائی یونیورسٹی کراچی کے باہمی اشتراک سے “Sindh Health Initiative and Innovations: Bridging Communities and Policies for a Healthier Future’’ کے عنوان سے صحت کے شعبے میں ابھرتے ہوئے رجحانات پر مبنی دو روزہ تحقیقی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی سرپرستی …
صحت کے شعبے میں ابھرتے رجحانات پر مبنی دو روزہ تحقیقی کانفرنس کا انعقاد،رکن سندھ اسمبلی جمیل احمد سومرو نے افتتاح کیا

مزید خبریں
لاڑکانہ۔ 10 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف اورک، شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، یونیورسٹی آف لاہور اور بقائی یونیورسٹی کراچی کے باہمی اشتراک سے
“Sindh Health Initiative and Innovations: Bridging Communities and Policies for a Healthier Future’’ کے عنوان سے صحت کے شعبے میں ابھرتے ہوئے رجحانات پر مبنی دو روزہ تحقیقی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی سرپرستی میں منعقد ہوئی جس کے پہلے روز کا افتتاح رکنِ سندھ اسمبلی جمیل احمد سومرو نے کیا ۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹی کو تحقیق کے میدان میں خود کفیل بنایا اور اسے دنیا کی معروف جامعات کے شانہ بشانہ کھڑا کیا ، اس طرح کی علمی و تحقیقی کانفرنسیں کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد سومرو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے قائم یہ یونیورسٹی صحت کے شعبے میں کمیونٹی کی بہتر خدمت کر رہی ہے اور یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ صحت سے متعلق تحقیق کے میدان میں اس ادارے نے اپنی پہچان بنائی
ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر میر حسن کھوسو نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد تحقیقی تعاون کو فروغ دینا اور طلبہ کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔کانفرنس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عالم ابراہیم صدیقی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔تقریب میں بطور گیسٹس آف آنر پروفیسر ڈاکٹر نگہت شاہ (پرو وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی)، پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ (وائس چانسلر یونیورسٹی آف لاڑکانہ) جبکہ بین الاقوامی وفود میں پروفیسر ڈاکٹر یوشیاکی تاکایا (جاپان)، پروفیسر ڈاکٹر شتریہ اسماعیل (ملائشیا)، پروفیسر ڈاکٹر وان روزلی وان اشاک (ملائشیا)، پروفیسر ڈاکٹر جون پینگ (چین)، ڈاکٹر نیک احمد زکی (ملائشیا) اور پروفیسر ڈاکٹر حسلینہ احمد (ملائشیا) شامل تھے جنہوں نے اپنے ماہرانہ تجربات سے شرکا کو مستفید کیا۔
کانفرنس کے دوران کی نوٹ سیشنز، تحقیقی مقالہ جات اور پینل ڈسکشنز منعقد ہوئیں جن میں جدید صحت ٹیکنالوجیز، عوامی صحت کے چیلنجز اور پالیسی ڈویلپمنٹ بارے تفصیلی بحث کی گئی۔کانفرنس میں بین الاقوامی وفود، ملک کی مختلف جامعات سے بڑی تعداد میں فیکلٹی ممبران، شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے تمام شعبہ جات کے ڈینز، فیکلٹی افسران اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔








