قومی اسمبلی میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کردی گئیں

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کردی گئیں۔منگل کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی جگہ زہرہ ودود فاطمی نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے بچوں کی شادی کا امتناع ایکٹ 1929 میں مزید ترمیم کرنے کا بل 2024 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے قومی کمشن برائے حقوق اطفال …

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کردی گئیں۔منگل کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی جگہ زہرہ ودود فاطمی نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے بچوں کی شادی کا امتناع ایکٹ 1929 میں مزید ترمیم کرنے کا بل 2024 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے قومی کمشن برائے حقوق اطفال ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین کی جگہ شہباز بابر نے گلا دینے والے مواد سے حملہ انسداد وتحفظ بل 2024 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔قائمہ کمیٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی کی جانب سے نگہت نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس تنسیخ بل 2025 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔وزیر قانون نے کہا کہ اس کو التواء میں رکھا جائے اس پر ایک کمیٹی بنی ہوئی ہے۔یہ معاملہ کابینہ میں آیا ہے اور اس پر میری سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے،تاہم قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی جائے۔چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز آغا رفیع اللہ نے صنعتی تعلقات ترمیمی بل 2025 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی جگہ آسیہ ناز تنولی نے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین کی جگہ شہباز بابر نے علاقہ دارالحکومت اسلام آباد جہیز کی ممانعت بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے اسلام آباد تحفظ قدرتی مناظر ترمیمی بل 2025 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔فوجداری قانون ترمیمی بل 2024،ایوان میں پوچھے گئے 25 اکتوبر 2024 کے نشاندار سوال پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔قومی اسمبلی میں قواعد وطریقہ کار کے قواعد 2007 کے قاعدہ 119 میں ترمیم پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔