لاہور۔10فروری (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ حکومت نے میچ میں شرکت کا فیصلہ کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ …
پاکستان نے میچ میں شرکت کا فیصلہ کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وقار کو برقرار رکھا ہے، شاہد آفریدی

مزید خبریں
لاہور۔10فروری (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ حکومت نے میچ میں شرکت کا فیصلہ کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وقار کو برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف عالمی سطح پر کھیل کے استحکام کو تقویت ملی بلکہ کرکٹ کی اصل روح بھی برقرار رہی۔ شاہد آفریدی کے مطابق کھیل کو سیاست سے بالاتر رکھنا ہی عالمی کھیلوں کی خوبصورتی ہے۔








