ویسٹ ایشین پیرا گیمز، سعودی پیرا بیڈمنٹن ٹیم نے 7تمغے جیت لیے

ریاض۔11فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی پیرا بیڈمنٹن ٹیم نے ویسٹ ایشین پیرا گیمز (مسقط 2026) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7تمغے اپنے نام کر لیے۔سعودی ٹیم نے مقابلوں میں 3 طلائی، 2 چاندی اور 2کانسی کے تمغے جیتے، جو پیرا سپورٹس کے میدان میں مملکت کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں اور علاقائی سطح پر مضبوط موجودگی کا ثبوت ہیں۔ اس کامیابی کو سعودی بیڈمنٹن …

ریاض۔11فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی پیرا بیڈمنٹن ٹیم نے ویسٹ ایشین پیرا گیمز (مسقط 2026) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7تمغے اپنے نام کر لیے۔سعودی ٹیم نے مقابلوں میں 3 طلائی، 2 چاندی اور 2کانسی کے تمغے جیتے، جو پیرا سپورٹس کے میدان میں مملکت کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں اور علاقائی سطح پر مضبوط موجودگی کا ثبوت ہیں۔

اس کامیابی کو سعودی بیڈمنٹن فیڈریشن کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، جو معذور کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کے فروغ اور انہیں علاقائی و عالمی مقابلوں کے لیے تیار کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔سعودی بیڈمنٹن فیڈریشن کے مطابق یہ کامیابی سعودی وژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد کھیلوں کے شعبے کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر سعودی کھلاڑیوں کی نمائندگی کو مضبوط بنانا ہے۔