دوحہ۔11فروری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک اور قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی …
قطر اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک اور ایلینا ریبا کینا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
دوحہ۔11فروری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹیک اور قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی ہم وطن حریف کھلاڑی جینس ٹیجن کو شکست دی جبکہ 26سالہ قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریبا کینا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں چینی حریف کھلاڑی وانگ ژینیو کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو اچھاایونٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
بدھ کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 24 سالہ پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی ہم وطن حریف کھلاڑی جینس ٹیجن کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں آسٹریلین اوپن چیمپئن اور 26سالہ قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریبا کینا نے چینی حریف کھلاڑی وانگ ژینیو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئےبھی کوالیفائی کرلیا۔








