لاہور۔11فروری (اے پی پی):لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے لیے پلیئرز آکشن کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی ،جس میں تمام فرنچائز مالکان، پی سی بی حکام اور کرکٹ سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں جوش و خروش اور پیشہ ورانہ ماحول دیکھنے میں آیا جبکہ ٹیموں نے آئندہ سیزن کے لیے اپنی حکمت عملی کے مطابق …
پی ایس ایل 11کیلئے پلیئرز آکشن تقریب، چیئرمین پی سی بی نے ٹیم مالکان میں کٹس تقسیم کیں

مزید خبریں
لاہور۔11فروری (اے پی پی):لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے لیے پلیئرز آکشن کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی ،جس میں تمام فرنچائز مالکان، پی سی بی حکام اور کرکٹ سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں جوش و خروش اور پیشہ ورانہ ماحول دیکھنے میں آیا جبکہ ٹیموں نے آئندہ سیزن کے لیے اپنی حکمت عملی کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تمام ٹیم مالکان میں خصوصی طور پر تیار کردہ کٹس تقسیم کیں۔ یہ کٹس لیگ کے نئے سیزن اور قومی ٹیم کی نمائندگی کے جذبے کی عکاس تھیں، جنہیں شرکاء نے خوب سراہا۔تقریب کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اعزازی بیٹ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا اور فرنچائز نمائندگان نے لیگ کے فروغ کے لیے پی سی بی کے اقدامات کو سراہا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام ٹیم مالکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نہ صرف پاکستان کرکٹ کا بڑا برانڈ بن چکا ہے بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل 11 شائقین کو معیاری و سنسنی خیز مقابلے فراہم اور لیگ مزید کامیابیوں کی نئی منازل طے کرے گی۔








