کیلیفورنیا۔11فروری (اے پی پی):ٹائیگر ووڈ فائونڈیشن کے زیر اہتمام جینیسس انویٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 100 واں ایڈیشن19 فروری سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 100 سال قبل 1926میں لاس اینجلس اوپن کے طور پر کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 71 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ …
جینیسس انوی ٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ 19فروری سے امریکا میں شروع ہوگا

مزید خبریں
کیلیفورنیا۔11فروری (اے پی پی):ٹائیگر ووڈ فائونڈیشن کے زیر اہتمام جینیسس انویٹیشنل اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 100 واں ایڈیشن19 فروری سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 100 سال قبل 1926میں لاس اینجلس اوپن کے طور پر کھیلا گیا تھا۔
ٹورنامنٹ 71 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں سویڈن کے نامور گالفر لڈوِگ ایبرگ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 2 کڑوڑ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔19 فروری سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4روز تک جاری رہنے کے بعد 22 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔








