آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 ، جمعرات کومیڈیا سرگرمیوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری

کولمبو ۔11فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیےکل جمعرات میڈیا سرگرمیوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف شہروں میں میچز کے بعد اور پری میچ مواقع پر میڈیا سے گفتگو کی جائے گی۔ کینڈی میں گروپ بی کے میچ میں سری لنکا اور عمان کی ٹیمیں پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق …

کولمبو ۔11فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیےکل جمعرات میڈیا سرگرمیوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف شہروں میں میچز کے بعد اور پری میچ مواقع پر میڈیا سے گفتگو کی جائے گی۔ کینڈی میں گروپ بی کے میچ میں سری لنکا اور عمان کی ٹیمیں پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے مدمقابل ہوں گی۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے بات کریں گی، روایتی طور پر پہلے ہارنے والی اور پھر جیتنے والی ٹیم پریس کانفرنس کرے گی۔ میڈیا کے لیے داخلہ میڈیا سینٹر (پریس باکس اور پی سی ایریا، چوتھی منزل) سے ہوگا۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں گروپ سی کے میچ میں نیپال اور اٹلی سہ پہر 3 بجے آمنے سامنے ہوں گے۔

میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی میڈیا سے گفتگو تقریباً 15 منٹ بعد ہوگی۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گروپ اے کے میچ میں بھارت اور نمیبیا شام 7 بجے مدِمقابل ہوں گے۔ یہاں بھی میچ کے بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے گفتگو کریں گی۔ پری میچ سرگرمیوں کے تحت کولمبو میں آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان جمعہ کو ہونے والے گروپ بی میچ (صبح 11 بجے) سے قبل کل جمعرات کو آسٹریلیا کوئی ٹریننگ یا میڈیا سیشن نہیں کرے گا، جبکہ زمبابوے دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک آر پی آئی سی ایس میں ٹریننگ کرے گا اور تقریباً 1 بج کر 45 منٹ پر پریس کانفرنس روم میں میڈیا سے گفتگو کرے گا۔

مقام میڈیا سینٹر (تیسری منزل) ہوگا۔ نئی دہلی میں جمعہ کو کینیڈا اور یو اے ای کے درمیان گروپ ڈی کا میچ سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ جمعرات کو یو اے ای صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک پالام کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گا، جبکہ کینیڈا ٹریننگ نہیں کرے گا اور کسی میڈیا کانفرنس کا انعقاد نہیں ہوگا۔ چنئی میں جمعہ کو امریکا اور نیدرلینڈز کے درمیان گروپ اے کا میچ رات 7 بجے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہوگا۔ جمعرات کو نیدرلینڈز دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک ٹریننگ کرے گا اور تقریباً دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر پری میچ میڈیا سے گفتگو کرے گا، جبکہ امریکا شام 6 سے 9 بجے تک ٹریننگ کرے گا اور شام 5 بجے کے قریب پریس کانفرنس کرے گا۔