لندن۔12فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت فلہم کو 0-3 گول ہرا دیا،یہ مانچسٹر سٹی کی ای پی ایل میں 16ویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن برقرار ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی …
انگلش پریمیئر لیگ ،مانچسٹر سٹی کی فلہم کے خلاف شاندار فتح

مزید خبریں
لندن۔12فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت فلہم کو 0-3 گول ہرا دیا،یہ مانچسٹر سٹی کی ای پی ایل میں 16ویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن برقرار ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
اتحاد سٹیڈیم ،مانچسٹر، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر سٹی اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فلہم کی ٹیم کو باآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔مانچسٹر سٹی کی جانب سےانٹونی سیمینیونے 24ویں ،نیکو او ریلی نے 30ویں اورایرلنگ ہالینڈ نے 39 ویں منٹ پر ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔میچ میں فلہم کی جانب سے کوئی گول سکور نہ ہوسکا۔
یہ مانچسٹر سٹی کی ای پی ایل میں 16ویں فتح ہے اور وہ 53 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے۔ واضح رہے کہ ای پی ایل آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 56 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم 53 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم کے 50 پوائنٹس ہیں تاہم وہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔








