اومان کا رمضان المبارک کے جمعرات 19 فروری کو آغاز کا باضابطہ اعلان

مسقط ۔13فروری (اے پی پی):اومان نے رمضان المبارک کے جمعرات 19 فروری کو آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیاہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اومان میں ماہ شعبان بدھ18 فروری کومکمل ہوگا اور جمعرات 19 فروری کو ماہ رمضان کی پہلی تاریخ ہوگی۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ 17 فروری 2026 کو چاند سورج سے پہلے یا اس کے ساتھ تمام اومان میں غروب ہو جائے گا، …

مسقط ۔13فروری (اے پی پی):اومان نے رمضان المبارک کے جمعرات 19 فروری کو آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیاہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اومان میں ماہ شعبان بدھ18 فروری کومکمل ہوگا اور جمعرات 19 فروری کو ماہ رمضان کی پہلی تاریخ ہوگی۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ 17 فروری 2026 کو چاند سورج سے پہلے یا اس کے ساتھ تمام اومان میں غروب ہو جائے گا، لہٰذا اس دن ہلال کی رویت ناممکن ہے ۔اومان کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے شعبہ فلکیات کے ڈائریکٹر یوسف الرحبی نے بتایا کہ ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 17 فروری کو پوری اسلامی دنیا میں رمضان کا چاند نظر آنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ا

نہوں نے مزید کہا کہ اومان اور جزیرہ نما عرب میں چاند سورج کے غروب کے وقت یا اس سے پہلے غروب ہو جائے گا، جیسے جیسے ہم مشرق کی طرف جائیں گے یہ فرق مزید بڑھ جاتا ہے، یعنی چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا۔رحبی نے کہا کہ ایسے مواقع پر جب فلکیات کے مطابق جب چاند نظر آنا ناممکن ہو (جیسا کہ اس ماہ ہوا)، تو اعلان براہِ راست جاری کیا جا سکتا ہے، بغیر کسی ميدانی رویت کے، کیونکہ سائنسی طور پر چاند کے نظر آنے کا امکان نہیں ہوتا۔انہوں نے واضح کیا کہ آنکھ سے دیکھنے اور فلکیاتی آلات کے ذریعے دیکھنے دونوں ہی صورتوں میں یہ ناممکن ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بہت سے عرب اور اسلامی ممالک میں ہلال دیکھنا نئے ہجری مہینے کے آغاز کے لیے بنیادی شرط ہے۔سعودی عرب کے ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ رمضان کی پہلی تاریخ بدھ 18 فروری ہوگی تاہم سعودی ماہر موسمیات خالد الزعاق نے بھی یہی رائے دی ہے۔یاد رہے کہ 17 فروری کو جزوی شمسی گرہن واقع ہوگا، جو قطب جنوبی کے قریب دیکھا جائے گا، لیکن سعودی عرب یا عرب دنیا میں یہ نظر نہیں آئے گا۔