آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ضلع نوشہرو فیروز میں دو پولنگ اسٹیشن قائم

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ضلع میں دو پولنگ اسٹیشن قائم، پانچ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلے میں ضلع نوشہروفیروز میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

نوشہرو فیروز۔ 02 اگست (اے پی پی):آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ضلع میں دو پولنگ اسٹیشن قائم، پانچ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلے میں ضلع نوشہروفیروز میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق ضلع میں دو پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جہاں رجسٹرڈ کشمیری ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے بتایا کہ ضلع نوشہروفیروز میں مجموعی طور پر 5 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حلقہ ایل اے-40 کشمیر ویلی ون کے ووٹرز کے لیے الیکشن کمیشن کے دفتر نوشہروفیروز میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے، جبکہ حلقہ ایل اے-34 جموں ون کے ووٹرز کے لیے مین سندھی اسکول پڈعیدن میں پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق پولنگ مقررہ وقت پر شروع ہو چکی ہے اور ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا جمہوری حق استعمال کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور پرامن بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں۔