سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ اور کویت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ فون کال پر گفتگو کی ہے۔ تینوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال کے علاوہ جہاز رانی کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سفارتی کوششوں پر بات کی۔
سعودی وزیر خارجہ کا تر ک اور کویتی ہم منصبوں کو فون، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ریاض ۔2اگست (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ اور کویت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ فون کال پر گفتگو کی ہے۔ تینوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال کے علاوہ جہاز رانی کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سفارتی کوششوں پر بات کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد آل صباح کے ساتھ علاقے میں پیدا شدہ تازہ ترین صورتحال پر بات کی اور باہمی تبادلہ خیال کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ تاکہ سفارتی کوششوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیتے رہیں۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ بات چیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب علاقے میں سلامتی و استحکام کے مسائل سنگینی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے دوسری فون کال میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے بات چیت کی۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سفارتی کوششوں پر زور دیا تاکہ کشیدگی کو مزید پھیلنے سے روکاجائے۔







