بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے، اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں سے گریز کیا جائے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ علاج کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی …

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ علاج کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کے لیے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔