سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ازسرنوتعمیرشدہ مین رن وے 07L/25R کا افتتاح

کراچی ۔14فروری (اے پی پی):سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ازسرنو تعمیر شدہ رن وے 07L/25R کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل قیصر سلیمان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ہفتہ کوپاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار، ڈپٹی ڈی …

کراچی ۔14فروری (اے پی پی):سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ازسرنو تعمیر شدہ رن وے 07L/25R کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل قیصر سلیمان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ہفتہ کوپاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار، ڈپٹی ڈی جی (ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ) سمیر سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر حافظ زاہد اسحاق،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ائیرپورٹ مینیجر عدنان خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

کوڈ 4F کا حامل یہ رن وے مکمل طور پر A380 طیاروں کے لیے تیار ہے اور بین الاقوامی شہری ہوابازی کی تنظیم اینکس 14 کے مطابق 18 ماہ میں بغیر کسی تاخیر، اضافی لاگت، کلیم یا حادثے کے مکمل کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور عالمی معیار کے مطابق انفراسٹرکچر کی فراہمی کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی قیادت، انجینئرز، ماہرین اور تمام متعلقہ ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقررہ مدت اور لاگت کے اندر رہتے ہوئے عالمی معیار کا منصوبہ مکمل کرنا قومی اعزاز کی بات ہے۔

تقریب کے دوران سیکرٹری دفاع اور ایڈیشنل سیکرٹری دفاع کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ سیکرٹری دفاع نے ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی، ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار، ڈپٹی ڈی جی (ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ)، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کو ان کی مثالی خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزازی شیلڈز پیش کیں۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب تکمیل کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔