آئی سی ٹی پولیس کا کامیاب آپریشن ، بدنام زمانہ ڈکیٹ گروہ کے تین مطلوب ارکان گرفتار

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران بدنام زمانہ ڈکیٹ گروہ کے تین مطلوب ارکان کو گرفتار کر لیا۔ایک افسر نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جو شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کے متعدد واقعات میں …

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران بدنام زمانہ ڈکیٹ گروہ کے تین مطلوب ارکان کو گرفتار کر لیا۔ایک افسر نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جو شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی نقد رقم،موبائل فونز اور ہتھیاروں سمیت گولیاں بھی برآمد کر لیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی محمد جواد طارق کے خصوصی احکامات پر آئی سی ٹی پولیس نے شہر بھر میں ڈکیتی،راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ڈی آئی جی طارق نے کہا کہ مجرمانہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی جو شہریوں کو ان کی قیمتی جائیدادوں سے محروم کر رہے ہیں۔