پشاور۔ 15 فروری (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین و سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا آئینی اور جمہوری حق ہے لیکن اسے کبھی بھی عوام کےلیے اجتماعی سزا نہیں بننا چاہیے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر گہرا افسوس ہوتا ہے کہ اس صوبے میں سڑکیں بند کی جا رہی ہیں جہاں …
احتجاج کرنا آئینی اور جمہوری حق ہے لیکن اسے کبھی بھی عوام کےلیے اجتماعی سزا نہیں بننا چاہیے، آفتاب شیرپاؤ

مزید خبریں
پشاور۔ 15 فروری (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین و سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا آئینی اور جمہوری حق ہے لیکن اسے کبھی بھی عوام کےلیے اجتماعی سزا نہیں بننا چاہیے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر گہرا افسوس ہوتا ہے کہ اس صوبے میں سڑکیں بند کی جا رہی ہیں جہاں خود پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ایک آئینی اور جمہوری حق ہے، لیکن اسے کبھی بھی عوام کے لیے اجتماعی سزا نہیں بننا چاہیے، جب شاہراہیں سیل کر دی جاتی ہیں اور شہر مفلوج ہو جاتے ہیں، تو اس سے سیاسی حریفوں کا نقصان نہیں ہوتا بلکہ عام شہری متاثر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریض ہسپتالوں کے راستے میں پھنس جاتے ہیں، ایمبولینسوں کو دیر ہو جاتی ہے، دیہاڑی دار طبقہ اپنی روزی روٹی سے محروم ہو جاتا ہے، طلباء اہم امتحانات دینے سے رہ جاتے ہیں اور خاندانوں کو بلاوجہ کی سختی جھیلنی پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہ تو ذمہ دارانہ قیادت ہے اور نہ ہی کوئی جائز سیاسی حکمت عملی، چاہے وہ پی ٹی آئی ہو یا کوئی اور سیاسی جماعت، سڑکیں بند کرنا اور کروڑوں لوگوں کی زندگیوں میں خلل ڈالنا جمہوریت کی اصل روح کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوری احتجاج عوام کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے، وہ انہیں تکلیف میں مبتلا نہیں کرتا۔








