راولپنڈی۔15فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اور مؤثر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور عبادت گاہوں کے اطراف سخت نگرانی کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز خود فیلڈ میں موجود …
راولپنڈی پولیس کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اور مؤثر انتظامات

مزید خبریں
راولپنڈی۔15فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اور مؤثر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور عبادت گاہوں کے اطراف سخت نگرانی کا نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز خود فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک اور بریف کر رہے ہیں.
جبکہ ایلیٹ فورس کمانڈوز اور متعلقہ تھانوں کی موبائلز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل گشت کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ جڑواں شہروں میں خصوصی پکٹس قائم کر کے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ گرجا گھروں میں داخلے سے قبل مکمل باڈی سرچنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہتے ہوئے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔
سی پی او نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عبادت کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔








