کولمبو ۔17فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں کل بدھ کو مختلف شہروں میں اہم میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ اور یو اے ای کی ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے مدمقابل ہوں گی۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد دونوں …
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں بدھ کو مختلف شہروں میں اہم میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا

مزید خبریں
کولمبو ۔17فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں کل بدھ کو مختلف شہروں میں اہم میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ اور یو اے ای کی ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے مدمقابل ہوں گی۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے گفتگو کریں گی، جہاں روایت کے مطابق پہلے ہارنے والی اور بعد ازاں جیتنے والی ٹیم پریس کانفرنس کرے گی۔
کولمبو کے سنگھالی اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور نمیبیا کی ٹیمیں دوپہر 3 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی میڈیا سے بات چیت تقریباً 15 منٹ بعد شروع ہوگی، جس میں پہلے شکست خوردہ اور پھر فاتح ٹیم شرکت کرے گی۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گروپ اے کا اہم مقابلہ بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
اس میچ کے بعد بھی دونوں ٹیمیں تقریباً 15 منٹ بعد میڈیا سے گفتگو کریں گی۔ادھر جمعرات کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں گروپ سی کے میچ میں ویسٹ انڈیز اور اٹلی کی ٹیمیں صبح 11 بجے مدمقابل ہوں گی۔ بدھ کو اٹلی کی ٹیم صبح 10 بجے پریکٹس سیشن کرے گی اور ساڑھے 12 بجے پریس کانفرنس کرے گی، جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوپہر 2 بجے ٹریننگ سیشن کرے گی اور تقریباً ایک بج کر 45 منٹ پر میڈیا سے بات چیت کرے گی۔
کولمبو میں جمعرات کو سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان گروپ بی کا میچ دوپہر 3 بجے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بدھ کو سری لنکا کی ٹیم دوپہر 2 بجے ٹریننگ کرے گی اور اسی وقت میڈیا سے گفتگو بھی کرے گی، جبکہ زمبابوے کی ٹیم ٹریننگ نہیں کرے گی اور شام 5 بج کر 30 منٹ پر میڈیا سے بات کرے گی۔
چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں جمعرات کو افغانستان اور کینیڈا کے درمیان گروپ ڈی کا میچ شام 7 بجے ہوگا۔ بدھ کو افغانستان کی ٹیم شام 6 بجے ٹریننگ سیشن کرے گی اور ساڑھے 5 بجے میڈیا سے گفتگو کرے گی، جبکہ کینیڈا کی ٹیم ٹریننگ نہیں کرے گی اور اس کی پری میچ میڈیا گفتگو کی ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ دوپہر 12 بجے آن لائن میڈیا زون پر دستیاب ہیں۔








