اولمپک ویمنز آئس ہاکی، امریکا اور کینیڈاکی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا

میلان۔18فروری (اے پی پی):امریکا اور کینیڈا کی ویمنز ٹیمیں سرمائی اولمپکس 2026میں خواتین کی آئس ہاکی کے مقابلوں میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ چکی ہیں جن کے درمیان فائنل میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔ شنہوا کے مطابق امریکا کی ویمن آئس ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد سویڈن کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے …

میلان۔18فروری (اے پی پی):امریکا اور کینیڈا کی ویمنز ٹیمیں سرمائی اولمپکس 2026میں خواتین کی آئس ہاکی کے مقابلوں میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ چکی ہیں جن کے درمیان فائنل میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔ شنہوا کے مطابق امریکا کی ویمن آئس ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد سویڈن کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں کینیڈا کی خواتین آئس ہاکی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ویمنز آئس ہاکی مقابلوں کا فائنل میچ 19 فروری کو میلان میں کھیلا جائے گا جبکہ سیمی فائنل مرحلے کی شکست خوردہ ٹیموں سوئٹزرلینڈ اور سویڈن کے درمیان کانسی کے تمغے کے لئے میچ بھی 19 فروری کو ہی کھیلا جائے گا۔