دبئی ۔18فروری (اے پی پی):فلپائن کی ابھرتی ہوئی ٹینس سٹار الیگزینڈرا یالا نے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی معروف ٹینس سٹار اور سکستھ سیڈڈ کھلاڑی جیسمین پاؤلینی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق 20 سالہ الیگزینڈرا ایالا نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور …
دبئی ٹینس چیمپئن شپ کا بڑا اپ سیٹ،الیگزینڈرا ایالانے سکستھ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی کو ہرا دیا

مزید خبریں
دبئی ۔18فروری (اے پی پی):فلپائن کی ابھرتی ہوئی ٹینس سٹار الیگزینڈرا یالا نے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کی معروف ٹینس سٹار اور سکستھ سیڈڈ کھلاڑی جیسمین پاؤلینی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق 20 سالہ الیگزینڈرا ایالا نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پہلا سیٹ باآسانی 1-6 سے اپنے نام کر لیا جبکہ دوسرے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریکر پر 6-7(5-7)سے نہ صرف فتح حاصل کی بلکہ ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ بھی کر دیا۔
جیسمین پاؤلینی جو گزشتہ سال فرنچ اوپن اور ومبلڈن اوپن کی رنر اپ رہی تھیں اس شکست کے بعد ٹائٹل کے دفاع سے محروم ہو گئی ہیں۔الیگزینڈرا ایالا کے کیریئر کی یہ تیسری بڑی فتح ہے جس میں انہوں نے ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل کسی کھلاڑی کو شکست دی ہے ،اس سے قبل وہ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک اور امریکی ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز جیسی مایہ ناز کھلاڑیوں کو بھی ہرا کر سب کو حیران کر چکی ہیں۔
میچ کے دوران فلپائنی کھلاڑی کی سروس اور بیس لائن گیم انتہائی جاندار رہی جس کا توڑ حریف اطالوی کھلاڑی کے پاس نظر نہیں آیا حالانکہ دوسرے سیٹ میں جیسمین پائولینی نے میچ پوائنٹس بچا کر واپسی کی بھرپور کوشش کی تھی مگر الیگزینڈراایالا نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے مقابلہ اپنے حق میں ختم کر لیا۔ اب راؤنڈ آف سکسٹین میں ایلکس ایالا کا مقابلہ رومانیہ کی سورانا کرسٹیا سے ہوگا ۔نوجوان فلپائنی کھلاڑی کی یہ کارکردگی خواتین ٹینس میں ایک نئے ابھرتے ہوئے ستارے کی نشاندہی کر رہی ہے۔








